وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا کریک ڈاؤن، علی الصبح ناکہ بندیاں

فوڈ سیفٹی ٹیموں کے سمندری روڈ، الہی آباد اور سٹی میں نمکو یونٹ، سوڈا واٹر پلانٹ اور دودھ بردار گاڑی کی چیکنگ

سوڈا واٹر پلانٹ بند، نمکو یونٹ کو 1لاکھ 25ہزار کا جرمانہ عائد

470لٹر ملاوٹی دودھ، 130کلو بورکس، 3 من سے زائد ناقص سوڈا، چائنہ نمک اور ممنوعہ اشیاء تلف

ممنوعہ اشیاء کے استعمال اور سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پروڈکشن یونٹ میں سٹوریج اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔ عاصم جاوید

سوڈا واٹر غیر معیاری، ممنوعہ اشیاء کی ملاوٹ سے تیار کر کے فروخت کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

چیکنگ کے دوران زنگ آلود، فنگس زدہ فریزرز، بغیر ڈھانپے اشیاء اور ضروری ریکارڈ کی عدم دستیابی پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

اشیاء کی تیاری میں نان فوڈ گریڈ فوڈ گریڈ برتنوں کا استعمال، پروڈکشن ایریا میں مکھی مچھروں کی بھرمار پائی گئی۔ عاصم جاوید

دودھ بردار گاڑی سے برآمد شدہ ملاوٹی دودھ سٹی میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

علی الصبح اور رات گئے داخلی راستوں کی سخت ناکہ بندیاں، دودھ اور گوشت بردار گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

چھوٹے بڑے فوڈ پوائنٹس کی مسلسل اور بلاتفریق چیکنگ جاری ہے، گوشت اور دودھ کی ٹریسیبیلٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ عاصم جاوید

غیر معیاری خوراک کا استعمال انسانی صحت کے لئے مضر اور بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

عوام سے گزارش ہے کہ غذائیت سے بھرپور خوراک کے استعمال کو عادت بنائیں، خرید سے قبل اشیاء کی جانچ کو یقینی بنائیں۔ عاصم جاوید

پنجاب بھر میں غذائی آگاہی کے لیے کام جاری ہے، پنجاب کا ہر فرد فوڈ اتھارٹی بنے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹ میں ملوث کاروبار ہوشیار رہیں، کاروبار جڑ سے اکھاڑ کے سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ عاصم جاوید

Scroll to Top