شہرِ اقبال کے باسیوں کو غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی کا عزم، پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن

سیالکوٹ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا کریک ڈاؤن، سٹی ہاؤسنگ میں معروف فاسٹ فوڈ ہوٹلز کی چیکنگ اور علی الصبح شہر کی ناکہ بندی

سیالکوٹ: 2معروف فاسٹ فوڈ ہوٹلز کی پروڈکشن اصلاح تک بند، 5کلو مشروم، مکٸی سمیت دیگر بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء اور170لٹر دودھ تلف

سیالکوٹ: پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت ایکشن لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

سیالکوٹ: بارہا اصلاحی نوٹس جاری کرنے کے باوجود اصلاح نہ کرنے پر پروڈکشن بند کر دی گئی۔ عاصم جاوید

سیالکوٹ: کچن میں کھلی نالیاں، حشرات کی بھرمار اور واشروم کی موجودگی پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

سیالکوٹ: بدوبدار فریز میں موجود گوشت پر تاریخ اجراء اور تنسیچ عدم موجود پائی گئی۔ عاصم جاوید

سیالکوٹ: ممنوعہ چائنہ نمک اور دیگر مضر صحت اشیاء کو فاسٹ فوڈ کی تیاری میں استعمال کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

سیالکوٹ: گاڑیوں اور دکانوں پر موجود55ہزار لٹر دودھ چیک کیا گیا۔ عاصم جاوید

سیالکوٹ: ممنوعہ اشیاء کا خوراک میں استعمال متعدد موزی امراض کا سبب بنتا ہے۔ عاصم جاوید

سیالکوٹ: ملاوٹ مافیا باز آجائیں، پنجاب میں کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

سیالکوٹ: ملاوٹ میں ملوث عناصر کا قلع قمع کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ عاصم جاوید

Scroll to Top