جعلسازی کے نت نئے حربے ناکام، وزیر اعلیٰ کے مشن صحت مند پنجاب پر عملدرآمد جاری

جھنگ: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا موڑ والی بستی اور مولانا موڑ میں واقع جوس یونٹ اور کھویا یونٹ پر چھاپہ

جھنگ: مضرصحت کیمیکلزسے تیار 200لٹر جوس، 1450 کلو لیبل، مکسنگ مشین ضبط،55کلو کھویا، 33 لٹر ایکسپائر انرجی ڈرنک تلف، یونٹ بند، مقدمہ درج

جھنگ: موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

جھنگ: جوس کی پیکنگ کے لیے معروف برانڈز کے جعلی استعمال کیے جارہے تھے۔ عاصم جاوید

جھنگ: ذائقہ اور گاڑھا پن بڑھانے کے لیے انتہائی ناقص کیمیکلزاورمصنوعی فلیورز کا استعمال کیا گیا تھا۔ عاصم جاوید

جھنگ: ممنوعہ پاؤڈر اور مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ سے کھویا تیار کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جھنگ: پروسیسنگ ایریا میں حشرات کی بھرمار، ذاتی صفائی صفر، ملازمین کے میڈیکل، ٹریننگ عدم موجود پایا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جھنگ: پروڈکشن ایریا میں ہی واش روم موجود پایا گیا جو کہ بیماریوں کا موجب بنتا ہے۔ عاصم جاوید

جھنگ: ناقص، آلودہ پانی سے تیار جوس فرش پر رکھا پایا گیا، یونٹ میں فلٹریشن پلانٹ بھی موجود نہ تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جھنگ: معروف برانڈز کے جعلی لیبل کی پہچان عوام کے لیے مشکل عمل ہے، جعلساز مافیا کا ہر حربہ ناکام بنائیں گے۔ عاصم جاوید

جھنگ: دلکش پیکنگ میں بند ناقص جوس بچوں اور بڑوں کی صحت کے لیے انتہائی مضر ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جھنگ: وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر صحت بخش اور معیاری اشیاء خورونوش کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

جھنگ: حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں کرنیوالوں کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، قبلہ درست کر لیں۔ عاصم جاوید

جھنگ: جعلسازی کے خاتمے کے لیے ہم سب کو فوڈ اتھارٹی بننا ہو گا، شہری ملاوٹ کی اطلاع 1223 پر لازمی دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Scroll to Top