جی پی ایس جونئیر ماڈل میں سکول رواز گارڈن میں نیوٹریشن پروگرام فیز 2کا باقاعدہ آغاز
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید اور ڈپٹی سیکریٹری اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے افتتاح کیا
200 سے زائد بچوں کو ہیلدی لنچ باکس دیے گئے
سکول نیوٹریشن پروگرام بین الاقوامی طرز کا ایک منفرد پروگرام ہے، ڈی جی فوڈاتھارٹی
فیز 1 میں بچوں کو فوڑٹیفائڈ بریڈ، دودھ اور خشک میوجات(نٹس) پر مشتمل لنچ باکس فراہم کیا گیا، عاصم جاوید
40فیصد بچے سٹنٹنگ کا شکار، 28 فیصد ٹیسٹنگ اور 30فیصد بچوں کا قد عمر کے لحاظ سے کم ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
نیشنل نیوٹریشن سروے کے مطابق 25 بچے زنک کی کمی، 30فیصد بچے آئرن کی کمی کا شکار ہیں۔ عاصم جاوید
روز مرہ کی روٹین کے دوران قوت مدافعت کو مضبوط بنانے کے لئے غذائیت سے بھرپور خوراک ضروری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
مستقبل کے معمار بچوں کو مسلسل غذائی آگاہی فراہم کی جارہی ہے، عاصم جاوید
موزی امراض سے لڑنے کے لیے ورزش اور واک کو معمول بنانا انتہائی لازم ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک میں وٹامنز اور منرلز کا استعمال مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے۔ عاصم جاوید
سکول نیوٹریشن پروگرام میں پنجاب کے ہر بچے کو غذائی قلت کا شکار ہونے سے بچائیں گے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
بچوں کی خوراک میں گوشت دالیں، سبزی، فروٹس کو شامل کرنا ضروری ہے، عاصم جاوید
فیز 2 کا فوری طور پر کا پنجاب بھر میں دائرہ کار پھیلانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
بچوں پر توجہ نہ دی تو قد کیساتھ ساتھ ذہنی نشوونما بھی متاثر ہوسکتی ہے، عاصم جاوید
والدین، اساتذہ اور بچوں کو معیاری اور صحت بخش غذا کے حوالے سے رضاکارانہ طور پر تفصیلاً بتایا جارہا ہے، عاصم جاوید
مستقبل قریب میں سکول نیوٹریشن پروگرام کے تحت مزید ایمبسڈر مقرر کیے جائیں گے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
آج کے صحت مند بچے ہمارے اچھے اور روشن کل کی امید اجاگر کرتے ہیں، عاصم جاوید
کم عمر بچیوں کی اچھی صحت کے لیے پروگرام کو وسیع کیا جائے گا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی
غذائی کمی کا شکار بچے کبھی بھی اس مقام تک نہیں پہنچ پاتے جسکے وہ حقدار ہوتے ہیں۔عاصم جاوید
چھوٹی عمر میں شوارما برگر پیزا کی بجائے دودھ دہی مکھن کھانے چاہیے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
نیوٹریشن پروگرام کی کامیابی میں پنجاب حکومت، افسران اور ملازمین کی بے لوث خدمات ہیں، عاصم جاوید
بچے ہیلدی ڈائٹ لینے سے صحت مند بچپن گزار سکیں گے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی




