بارہ ہزار 134 لٹر تیار جعلی کولڈ ڈرنکس،3200 ناقص بوتلیں، 80 کلو لیبل، 90 کلو چینی،کیمیکلز،فلیور تلف

لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم فوڈ سیفٹی ٹیموں کا فیروزوالا میں گرینڈ آپریشن

فلنگ مشین، 5سلنڈر، واٹر ٹینک اور 5 ڈرم ضبط، مقدمہ درج

جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر یونٹ کو جڑ سے اکھاڑ کرمالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی

مختلف معروف برانڈز کی جعلی ڈرنکس کی تیاری کی جارہی تھی۔ عاصم جاوید

بغیر منظور شدہ فارمولا ،نل کے پانی میں کیمیکلز ڈال کر جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کی جا رہی تھی۔ عاصم جاوید

یونٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات،خام مال کھلا زمین پر رکھا گیا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جعلی محلول قوانین کے خلاف نیلے ڈرموں میں رکھا پایا گیا، عاصم جاوید

خوراک کا کاروبار بغیر فوڈ اتھارٹی لائسنس چھپ کر کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ویجیلنس ٹیم نے ریکی کر کے جعلی یونٹ کا پتہ لگایا ۔ عاصم جاوید

جعلی کولڈ ڈرنکس کا استعمال گردے اور جگر کو متاثر کرسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک کے نام پر جعلی کاروبار کرنے والوں کو ہر صورت پنجاب سے نکال بھگائیں گے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب بھر سے صحت دشمن عناصر کا ہر حربہ ناکام بنا کر قلع قمع کیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Scroll to Top