وزیر خوراک پنجاب ان ایکشن، گوجرانوالہ میں جعلسازی کرنے والوں کی شامت

وزیرخوراک اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کا کنگنی والا میں واقع سنیکس یونٹ پر چھاپہ

1000لٹر کھلا اور ناقص آئل، 210 کلو ممنوعہ فلیور اور ایکسپائر اجزاء تلف، 5لاکھ جرمانہ عائد

سپلائی کے لیے تیار اشیاء پر تاریخ اجراء اور تنسیخ موجود ناتھی۔ وزیر خوراک پنجاب

صفائی کے بدترین حالات، کاکروچز، چھکلیوں اور دیگر کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔ بلال یاسین

برآمد شدہ ناقص آئل میں پاپڑ اور سنیکس فرائی کر کے پیک کیے جارہے تھے۔ وزیر خوراک پنجاب

خوراک کی تیاری میں نان فوڈ گریڈ اشیاء کا استعمال اور پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزیاں کی جارہی تھی۔ وزیر خوراک پنجاب

ناقص آئل سے تیار اشیاء خورونوش کا استعمال دل کے عارضے میں مبتلا کرتا ہے۔ بلال یاسین

سنیکس اور گولیاں ٹافیاں بچوں کی پسندیدہ اشیاء ہیں، ملاوٹ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ وزیر خوراک پنجاب

خوراک کی تیاری میں مضر صحت ممنوعہ اجزاء کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔ بلال یاسین

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر صحت بخش خوراک کی فراہمی کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں ہمہ وقت فیلڈ میں موجود ہیں۔ وزیر خوراک پنجاب

ملاوٹ سے تیار اشیاء سستے داموں مارکیٹ میں سپلائی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ بلال یاسین

خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل پر کڑی نگرانی کی جائے، جعلسازی کے خاتمے کے لیے جامع پلان تیار کیا جارہا ہے۔ وزیر خوراک پنجاب

Facebook
X
Scroll to Top