حفضان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں، گجرات میں معروف ہوٹل کو 2لاکھ جرمانہ عائد

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا مین جی ٹی روڈ گجرات میں واقع معروف ہوٹل پر چھاپہ، بدبودار اور خراب سبزیاں تلف

سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ وزیر خوراک پنجاب

انتہائی لازم ریکارڈ اور ضروری دستاویزات عدم موجود پائی گئیں۔ بلال یاسین

کچن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات اور حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ وزیر خوراک پنجاب

بدبودار اور خراب سبزیاں خوراک کی تیاری میں استعمال کی جارہی تھی۔ بلال یاسین

پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیوں پر معروف ہوٹل کو 2لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔ بلال یاسین

خوراک کا کاروبار کرنے والے پیور فوڈ ریگولیشنز پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔ وزیر خوراک پنجاب

مقرر کردہ قوانین سے تجاوز کرنے والوں کو پنجاب میں کاروبار کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ بلال یاسین

ملاوٹ کرنے والے خبردار رہیں، جعلسازی پر کاروبار بند کر کے سخت سزائیں دی جائیں گی۔ وزیر خوراک پنجاب

Facebook
X
Scroll to Top