ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب کا احسن قدم

وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے مری میں فوڈ اتھارٹی دفتر کا افتتاح کر دیا

ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید کی کاوش سے مری میں پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر قائم کر کے مکمل طور پر فعال کر دیا گیا۔ وزیر خوراک پنجاب

سیاحوں کی پسندیدہ جگہ پر فوڈ اتھارٹی آفس کے قیام کا مقصد خوراک کے معیار کی مکمل جانچ پڑتال کو یقینی بنانا ہے۔ بلال یاسین

مری پاکستان میں ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے، فوڈ پوائنٹس پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ وزیر خوراک پنجاب

مری کے داخلی راستوں کی ناکہ بندی کر کے ملحقہ علاقوں سے آنے والے گوشت اور دودھ کی چیکنگ کی جائے گی۔ بلال یاسین

ریسٹورنٹس، کیفے، ٹی شاپس، سٹورز اور ہر قسم کے فوڈ بزنس کی انسپکشن کی جائے گی۔ وزیر خوراک پنجاب

خوراک کا کاروبار کرنے والے اعلیٰ معیار کو یقینی بنائیں،ناقص اشیاء خورونوش کے خلاف زیرو ٹالرینس ہے۔ بلال یاسین

سیاحوں کی صحت اور معیاری خوراک کی یقینی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ وزیر خوراک پنجاب

فوڈ بزنس آپریٹر خوراک میں ملاوٹ سے باز رہیں، قوانین پر عملدرآمد ہر صورت یقینی بنائیں ۔ وزیر خوراک پنجاب

مری میں آنے والے سیاح اشیاء کی خرید سے قبل جانچ پڑتال یقینی بنائیں، شکایت کی صورت میں فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں۔ بلال یاسین

Facebook
X
Scroll to Top