گوجرانوالہ: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا قلعہ دیدار سنگھ ٹاؤن میں گرینڈ آپریشن
گوجرانوالہ: خفیہ اطلاع ملنے پر غیر قانونی مذبح خانہ اور ممنوعہ چائنہ نمک کا بیوپاری دھر لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
گوجرانوالہ: غیر قانونی مذبح خانہ میں گندا ماحول پایا گیا، حفضان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں کی جارہی تھیں۔ عاصم جاوید
گوجرانوالہ: تعفن زدہ سٹوریج ایریا میں ٹوٹے گندے فرش پر خون اور پانی میں گوشت بغیر ڈھانپے رکھا پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
گوجرانوالہ: دال بازار میں گودام سے ممنوعہ چائنہ نمک برآمد ہونے پر بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ عاصم جاوید
گوجرانوالہ: انتہائی لازم خرید و فروخت ریکارڈ عدم موجود، خوراک کا کاروبار فوڈ لائسنس کے بغیر کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
گوجرانوالہ: ممنوعہ چائنہ نمک اور مضر صحت گوشت کا استعمال موزی امراض میں مبتلا کرتا ہے۔عاصم جاوہد
گوجرانوالہ: غیر معیاری خوراک کا کاروبار کرنے والا مافیا باز رہے، بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
شہری اپنے ارد گرد ایسے تمام جعلساز عناصر کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔ عاصم جاوید