گرمی کی شدت، مضر صحت اشیاء کا کاروبار کرنے والوں کی شامت

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم کے پنڈی بھٹیاں اور سٹی ایریا میں واقع فوڈ یونٹس پر چھاپے، علی الصبح ناکہ بندی

2000لٹر ملاوٹی دودھ،1600لٹر فلیور ڈرنکس، بیورجز اور غیر منظور شدہ لیبل تلف، مقدمہ درج

موقع پر کیے گئے ٹیسٹ مقرر کردہ معیار کے منافی پائے جانے پر سخت ایکشن لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

قلفیوں کا لیبل غیر منظورشدہ، تاریخ اجراء اور تنسیخ عدم موجود پائی گئی۔عاصم جاوید

برف کی قلفیوں میں نان ٹریس ایبل، ممنوعہ اجزاء کا استعمال کیا جارہا تھا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ایکسپائر جوس فروخت کے لیے تیار رکھے پائے گئے، بروقت کارروائی کر کے موزی امراض سے بچا لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ عاصم جاوید

ملاوٹی دودھ کوپنڈی بھٹیاں سے سٹی ایریا میں موجود دکانوں پر سپلاٸی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنڈی بھٹیاں میں ڈیری سیفٹی ٹیموں نے دوران ناکہ بندی مختلف گاڑیوں میں موجود2000لٹر ملاوٹی دودھ تلف کروایا۔ عاصم جاوید

جعلی بوتلوں پرلگی اصل جیسی لگی نقل پیکنگ کی پہچان کرنا مشکل ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

تیار نقلی بوتلوں کو حافظ آباد کی مختلف چھوٹی بڑی دکانوں اور ریسٹورنٹس میں سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید

کاربونیٹڈ ڈرنکس کا استعمال ہڈیوں کی کمزوری اور شوگر جیسی دیگر بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

وزیر خوراک پنجاب کی ہدایت پر جعلسازی کا گھناؤنا دھندہ کرنے والوں کا کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔عاصم جاوید

عوام سے گزارش ہے کہ ملاوٹ و جعلساز مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ، فیس بک پیج اور ہیلپ لائن نمبر 1223 پر دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Scroll to Top