پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مسافروں کو معیاری خوراک کی فراہمی کا مشن، موٹرویز سروس ایریاز کی چیکنگ

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی موٹرویز سروس ایریاز پر موجود 807فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ

1معروف ریسٹورنٹ بند، 93کو 14لاکھ 86ہزار کے جرمانے عائد، 643کو اصلاحی نوٹس جاری

80لٹر ناقص آئل اور 3من سے زائد ایکسپائر سنیکس اور بیورجز تلف

ایکسپائر اشیاء کی برآمدگی اور انتہائی لازم ریکارڈ کی عدم موجودگی پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ایکسپائر کولڈ ڈرنکس، سنیکس اور مختلف کنفیکشنری آئٹمز کو فروخت کے لیے ریکس پر رکھا پایا گیا۔ عاصم جاوید

گندے فنگس زدہ فریزر میں اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، نان فوڈ گریڈ برتن استعمال کیے جارہے تھے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

موٹرویز کے ساتھ،لاری اڈوں،بس سٹینڈز،ریلوے اسٹیشن،جی ٹی روڈپر موجود فوڈ پوائنٹس، ٹک شاپس کی بھی چیکنگ کی جا رہی ہے۔ عاصم جاوید

فوڈ پوائنٹس پر فروخت کے لیے موجود تمام تر اشیاء کا پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور ہونا لازم ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ناقص غیر معیاری اشیاء خورونوش کا استعمال مختلف موذی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک کا کاروبار کرنے والے صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی لائسنس یافتہ سپلائر سے منظور شدہ پروڈکٹس خریدیں۔ عاصم جاوید

موٹرویز M1,M2,M3پر واقع فوڈ پوائنٹس خوراک کے اعلی معیار کو یقینی بنائیں، خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

مسافر سروس ایریاز/قیام طعام سے اشیاء خورونوش خریدنے سے قبل جانچ یقینی بنائیں، شکایت کی صورت میں 1223پر اطلاع دیں۔ عاصم جاوید

Facebook
X
Scroll to Top