ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیم کا مسلم ٹاؤن میں واقع معروف ہسپتال کی کینٹین کی چیکنگ، بھاری جرمانہ جرمانہ عائد
کچن میں کاکروچ،چھپکلیوں،مکھیوں مچھروں کی بھرمار پائی گئی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔ عاصم جاوید
کھلی نالیاں، بدبودار ماحول، ٹوٹے زنگ آلود فریزر موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملازمین کے گندے بڑھے ناخن، میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس موجود نہ تھے۔ عاصم جاوید
فوڈ بزنس آپریٹرز قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں، ایکسپائر اشیاء فروخت کے لیے ریکس پر موجود نہ ہوں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ہسپتالوں، یونیورسٹیز اور کالجز کینٹین کی ہفتہ وار چیکنگ کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیموں کو سپیشل ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ہسپتال کینٹین میں ناقص انتظامات انتہائی افسوسناک بات ہے۔ عاصم جاوید
ناقص خوراک کی تیاری اور فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی