The Punjab Food Authority is conducting checks on salt units throughout the province

لاہور یکم فروری
کھانوں میں استعمال ہونے والا نمک معیاری ہے یا نہیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں سالٹ یونٹس کی چیکنگ۔۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر پنجاب بھر میں 427یونٹس کا معائنہ، 3یونٹس کی پروڈکشن بند، 135کلو ناقص نمک تلف
17یونٹس کو 1لاکھ 63ہزار کے جرمانے عائد، 310 یونٹس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری
لاہور ڈویژن میں 39، فیصل آباد میں 52، ساہیوال میں 48، راولپنڈی ڈویژن میں 29 نمک یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
گوجرانوالہ ڈویژن میں 50 یونٹس، سرگودھا میں 82، بہاولپور میں 53، ملتان میں 40، ڈی جی خان میں 24 یونٹس کا معائنہ کیا گیا۔ عاصم جاوید
نمک کے معیار کی تفصیلی جانچ کے لیے 315 نمونے لیبارٹری بجھوا دیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر 3 یونٹ بند جبکہ 17 کو بھاری جرمانے کیے گئے۔ عاصم جاوید
ناقص غیر معیاری نمک کو دلکش پیکنگ لگا کر سپلائی کیا جانا تھا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ب اشیاء خورونوش میں ملاوٹ سنگین جرم ہے۔ عاصم جاوید

ناقص نمک پیٹ اور انتڑیوں کے انفیکشن سمیت دیگر موذی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
چند پیسوں کیلئے عوام کی صحت سے کھیلنے والے مافیا کیخلاف سخت کارروائیاں کی جاری ہیں۔ عاصم جاوید
اپنی خوراک میں شامل اشیاء کے معیار کی بنیادی چانچ پڑتال یقینی بنائیں۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی
کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈاتھارٹی ہیلپ لائن1223پر اطلاع دیں۔عاصم جاوید

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top