“Punjab Food Authority initiates crackdown against businesses involved in adulteration

لاہور 31جنوری
صحت دشمن کاروبار کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی شیخوپورہ روڈ پر واقع 8 فش فرائنگ پوائنٹس اور سنیکس یونٹ کی چیکنگ
ناقص انتظامات پر1 یونٹ بند، 7 پوائنٹس کو 1لاکھ40ہزار کے جرمانے عائد
410کلو ممنوعہ رنگ ،مصالحہ جات، 130زنگ آلود پلیٹس تلف
چٹ پٹے کھانوں کی تیاری میں ممنوعہ مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پروسیسنگ ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات اور مکھیوں مچھروں کی بھرمار پائی گئی۔ عاصم جاوید
انتہائی لازم خرید و فروخت کا ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل بھی عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملاوٹی مصالحہ جات اور کھلے رنگوں سے فرائنگ فش تیار کی جا رہی تھی۔ عاصم جاوید
خوراک کی تیاری میں ممنوعہ رنگ اور زائد المیعاد اشیاء کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزی پر 1یونٹ بند جبکہ 7کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ عاصم جاوید
ملاوٹ مافیا کا جڑ سے خاتمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔عاصم جاوید
معیاری، غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والے عناصر کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top