ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا ایم ایم عالم روڈ پر واقع 5معروف ریسٹورنٹس اور بیکریوں کا معائنہ۔۔۔۔
قوانین کی خلاف ورزیوں پر 5 پوائنٹس کو 6لاکھ 60 ہزار کے جرمانے عائد
اشیاء خورونوش کی تیاری میں ناقص آئل اور ممنوعہ اجزاء استعمال کرنے پر کارروائیاں کی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
کچن ایریا میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ عاصم جاوید
انتہائی لازم آئل تبدیلی ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کا کاروبار کرنے والے اعلی معیار کو یقینی بنائیں، جعلسازی پر کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ عاصم جاوید