سردیوں کی سوغات، ناقص خشک میوجات( ڈرائی فروٹس) فروخت کرنیوالوں کیخلاف آپریشن

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا صوبہ بھر میں اسپیشل آپریشن۔۔۔

پنجاب بھر میں 592 ڈرائی فروٹس گودام، شاپس کی چیکنگ، فنگس زدہ ناقص ڈرائی فروٹ برآمد ہونے پر 73 شاپس کو جرمانے عائد

آٹھ من ناقص خشک میوجات تلف

چار سو چوہتر شاپس ،گوداموں کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری کیے گئے۔ڈی جی فوڈاتھارٹی

قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

فنگس زدہ ایکسپائر ڈرائی فروٹ برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ عاصم جاوید

ناقص زائد المیعاد اخروٹ، بادام اور دیگر ڈرائی فروٹ فروخت کے لیے تیار رکھے پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

مہنگے داموں فروخت ہونے والے ڈرائی فروٹس کے معیار پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ عاصم جاوید

قوانین کی پاسداری نہ کرنے پر 73 شاپس کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب فوڈاتھارٹی ہر طرح کی خوراک کے بہتر معیار کو یقینی بنانے کیلئے مسلسل کوشاں ہے۔ عاصم جاوید

زیادہ منافع کی آڑھ میں صحت دشمن عناصر معصوم شہریوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرتے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

شہری غذائیت سے بھرپور خوراک کا چناؤ یقینی بنائیں، شکایات اور تجاویز کے لیے 1223 پر اطلاع دیں۔ عاصم جاوید

Scroll to Top