صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی تابڑ توڑ کارروائیاں جاری

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا بھلی کالونی پرانا روڈ پر واقع اچار یونٹ کا معائنہ

دس ہزار کلو مضر صحت اچار، کٹنگ مشین، 2مکسر ضبط، یونٹ کی پروڈکشن بند

پانچ ہزار کلو ناقص حشرات زدہ اچار، 25کلو اکسالک ایسڈ، ممنوعہ مضر صحت رنگ تلف

یونٹ سے ناقص مضر صحت اچار برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پروسیسنگ ایریا میں کھلی نالیاں اور ٹوٹے فرش پر مضر صحت اچار بنایا جارہا تھا۔ عاصم جاوید

ٹوٹی گندی سبزیوں کو نان فوڈ گریڈ ممنوعہ نیلے ڈرموں میں رکھا پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پروسیسنگ ایریا میں کیڑے مکوڑوں اور مچھروں کی بھرمار پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے۔ عاصم جاوید

مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ سے ناقص اچار تیار کرنے پر یونٹ بند کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک کی تیاری میں ممنوعہ اشیاء کا استعمال معدہ ،جگر کی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ عاصم جاوید

ملاوٹ مافیا کے جڑ سے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، ملاوٹ مافیا کو ختم کر کے ہی چین سے بیٹھیں گے۔ عاصم جاوید

Scroll to Top