وزیراعلٰی مریم نواز کے ملاوٹ سے پاک پنجاب مشن کے تحت پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم

لاہور ڈویژن میں داخل ہونے والے 114دودھ سپلائر ٹینکرز کی چیکنگ؛ 15 فیل، 99 ٹینکرز پاس

14ہزار 460ہزار لٹر جعلی دودھ تلف، 5مقدمات درج، 5سپلائر ٹینکر ضبط

3لاکھ 18ہزار 860 لٹر دودھ کی چیکنگ؛ 1لاکھ 60ہزار روپے کے جرمانے عائد

تلف کردہ دودھ میں پانی، ویجیٹیبل گھی پاوڈر اور ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ پائی گئی

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں رات گئے لاہور بھر میں جعلی دودھ مافیا کے کریک ڈاؤن

واضح رہے کہ یکم اگست سے ابتک 6کروڑ90 لاکھ لیٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ، 604 مقدمات درج کروائے گئے

جعلی دودھ مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن سے قدرتی دودھ کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ

دودھ کے معیار میں واضح بہتری پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ڈی جی فوڈاتھارٹی

مقرر کردہ قوانین کے مطابق دودھ دہی مکھن کا کاروبار کرنے والے پنجاب فوڈاتھارٹی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں، عاصم جاوید

دودھ کی ٹریسیبیلٹی اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے فوڈ سیفٹی آفیسرز دن رات فیلڈ آپریشنز کر رہے ہیں، ڈی جی فوڈاتھارٹی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مؤثر اقدامات سے صارفین کے اعتماد میں اضافہ ہوا، عاصم جاوید

لیبارٹری ٹیسٹنگ میں دودھ کا معیار بہتر؛ معیاری دودھ کی دستیابی میں اضافہ ہوا ہے، ڈی جی فوڈاتھارٹی

زیادہ منافع کی لالچ میں عوام کی صحت سے کھیلنے والے مافیا کیخلاف سخت کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ عاصم جاوید

بنیادی اشیائے ضروریہ میں ملاوٹ کرنے والے معاشرے کا ناسور ہیں، کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ عاصم جاوید

غذائی دہشتگردوں اور دودھ فراڈ مافیا کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، ڈی جی فوڈاتھارٹی

وزیر اعلٰی پنجاب کے ویژن کے مطابق پنجاب کو ملاوٹ سے پاک بنائیں گے، عاصم جاوید

 

 


Scroll to Top