گوشت اور دودھ میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی

گوشت اور دودھ میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی علی الصبح فیلڈ میں موجود، گجومتہ، جلو اور ٹولنٹن مارکیٹ کی ناکہ بندیاں

انچ ہزار ایک سو لٹر ملاوٹی دودھ، 525 کلو بیمار مضر صحت گوشت اور بھاری مقدار میں ممنوعہ اشیاء تلف

چوبیس فوڈ پوائنٹس اور معروف ریسٹورنٹس کی چیکنگ، 20کو 4لاکھ 73ہزار کے جرمانے عائد، 1 مقدمہ درج

علی الصبح ناکہ بندیوں کے دوران 59 دودھ بردار گاڑیوں سے 60ہزار لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ٹولنٹن مارکیٹ میں چیکنگ کے دوران 24ہزار کلو گوشت اور مرغیوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا گیا۔ عاصم جاوید

صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، ممنوعہ اجزاء کی برآمدگی پر ایکشن لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

زائد المیعاد حشرات زدہ اشیاء فروخت کے لیے تیار، زنگ آلود برتن استعمال کیے جارہے تھے۔ عاصم جاوید

انتہائی لازم خرید ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

کچن میں فنگس لگی گندی دیواریں، پھپھوندی زدہ اشیاء رکھی پائی گئیں۔ عاصم جاوید

مقرر کردہ قوانین اور ایس او پیز کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ عاصم جاوید

شہری گھروں میں استعمال کیے جانے والے دودھ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی ضلعی دفاتر سے مفت ٹیسٹ کروا سکتے ہیں۔ عاصم جاوید

وزیر خوراک پنجاب کی ہدایت پر صوبہ بھر میں خوراک کے تمام قسم کےکاروبار پنجاب فوڈاتھارٹی کے ریڈار پر ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

زیادہ منافع کی لالچ میں صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والے معاشرے کے ناسور ہیں، جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ عاصم جاوید

جعلساز مافیا باز رہیں، قوانین کے مطابق کاروبار کریں ورنہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Facebook
X
Scroll to Top