جعلساز مافیا کے نت نئے حربے ناکام، مضر صحت میونیز سپلائر پنجاب فوڈاتھارٹی کے شکنجے میں

جعلساز مافیا کے نت نئے حربے ناکام، مضر صحت میونیز سپلائر پنجاب فوڈاتھارٹی کے شکنجے میں

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا بند روڈ پر میونیز یونٹ پر چھاپہ

چھ ہزار کلو تیار میونیز تلف، یونٹ بند،مقدمہ درج

جعلی میونیز برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

انتہائی بدبودار ماحول میں کیمیکل، سٹارچ اور مضر صحت اجزاء کی ملاوٹ سے میونیز کی تیاری کی جارہی تھی۔ عاصم جاوید

غیر منظور شدہ لیبل پر مختلف غلط ایڈریس لکھے پائے گئے، لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

حشرات زدہ دیواریں، فنگس لگے گندے برتنوں میں کیمیکلز مکس کیے جارہے تھے۔ عاصم جاوید

دلکش پیکنگ میں موجود تیار میونیز مختلف فاسٹ فوڈ پوائنٹس اور سٹورز پر سپلائی کی جانی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

کون کون سے پوائنٹس یہ میونیز استعمال کرتے ہیں؟ وییجلنس ٹیمیوں کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ عاصم جاوید

جعلی میونیز کا استعمال انسانی صحت کیلئے مضر ثابت ہوتا ہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

زیادہ منافع کے لالچ میں جعلسازی کرنے والے صحت نہیں بیماری بانٹتے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کی ہدایت پر جعلساز مافیا کی سرکوبی اور مسلسل خاتمے کے لیے ٹیمیں 24 گھنٹے فیلڈ میں سرگرم ہیں۔ عاصم جاوید

عوام سے گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد ایسے عناصر کی فوری اطلاع 1223پر دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Scroll to Top