لاہور 10جنوری
دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن۔۔۔۔۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں کی علی الصبح بابوصابو، سگیاں، راوی ٹول پلازہ پر سخت ناکہ بندی، 41ہزار لٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ
دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور فیٹ کم ہونے پر 1900 لٹر سے زائد دودھ تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی. عاصم جاوید
غیر معیار ی دودھ کو لاہور شہر میں مختلف سوسائٹیز اور دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناکہ بندی کے دوران 50 سے زائد دودھ بردار گاڑیوں میں موجود دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
غیر معیاری دودھ کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔ عاصم جاوید
گھر میں استعمال ہونے والے دودھ کو پنجاب فوڈاتھارٹی دفتر سے مفت چیک کروایا جا سکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی ہیلپ لائن 1223 پر دیں۔ عاصم جاوید