Skip to content
The Punjab Food Authority’s apprehension of suppliers dealing with dead chickens
ٹوبہ ٹیک سنگھ 10جنوری
مردہ مرغیوں کا سپلائر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت میں۔۔۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کمالیہ روڈ پر مرغیاں سپلائی کرنے والی گاڑی کی چیکنگ
355کلو مردہ مرغیاں برآمد کر کے تلف، مقدمہ درج، گاڑی ضبط، ملزم گرفتار
مردہ مرغیاں نیلے ڈرموں میں چھپا کر سپلائی کی جا رہی تھیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
چیکنگ کے دوران انتہائی لازم سپلائی ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔عاصم جاوید
گاڑی پر مردہ پرندوں کی نقل و حمل کے حوالے سے کوئی برانڈنگ نہ کی گئی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فوڈ سیفٹی ٹیموں نے 355 کلو مردہ مرغیاں تلف کر دیں۔ عاصم جاوید
جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر ملزم کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
مردہ مرغیوں کو گوشت تیار کرنے کے لیے سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید
مردہ گوشت کا استعمال معدہ، جگر اور آنتوں کی مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پنجاب بھر میں خوراک کا کاروبار کرنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر عملدرآمد ہے۔ عاصم جاوید
عوام الناس کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
Scroll to Top