ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا گجومتہ میں واقع سنیکس فیکٹری کا معائنہ
ناقص انتظامات پر پروڈکشن بند، 5لاکھ جرمانہ عائد، 5ہزار لٹر بدبودار ناقص گندا آئل تلف
گندے آئل میں بچوں کے سنیکس تیار کرنے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناقص سٹوریج،کیڑوں مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی ۔ عاصم جاوید
آئل خرید اور استعمال کا انتہائی لازم ریکارڈ بھی عدم موجود پایا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پروڈکشن یونٹ میں فنگس زدہ گندی دیواریں اورصفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
گندے ناقص آئل کا اشیاء خورونوش کی تیاری میں استعمال صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
زیادہ منافع کے لالچ میں جعلساز مافیا بیماریاں فروخت کرتا ہے۔ عاصم جاوید
پنجاب بھر میں خوراک کا کاروبار کرنے والے فوڈاتھارٹی قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں، ملاوٹ مافیاکا جڑ سے خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ عاصم جاوید