ناقص خوراک کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری

  • ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کے سٹی اور صدر ایریا میں چیکنگ۔۔۔۔۔

سٹی ایریا میں 16فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 2کی پروڈکشن بند، 10 فوڈ پوائنٹس کو 2لاکھ سے زائد کے جرمانے، جعلسازی کرنے پر مقدمہ درج

چوالیس  کلو ناقص مربہ، 1290 لٹر مضر صحت جعلی کولڈ ڈرنک، 50کلو باسی خراب گوشت سمیت بھاری مقدار میں زائد المعیاد اشیاء تلف

ناقص مربہ اور جعلی کولڈ ڈرنکس کی برآمدگی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر فوڈ پوائنٹس کو بند کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

یونٹس میں موجود حشرات زدہ مربہ زنگ آلود ڈرموں میں رکھا پایا گیا۔ عاصم جاوید

انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

سپلائی کے لیے تیار جعلی مضر صحت کولڈ ڈرنکس تلف کر کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

قوانین کی خلاف ورزی پر 10 پوائنٹس کو جرمانے،مزید بہتری کے لئے 4  کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ عاصم جاوید

فروخت کے لیے تیار مضر صحت مربہ کو دلکش پیکنگ لگا کر لاہور شہر میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹ اور جعلساز مافیا کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ عاصم جاوید

جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے عناصر کا جڑ سے خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

شہری پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ اشیاء کا استعمال یقینی بنائیں،شکایات کی صورت میں 1223پر اطلاع دیں۔ عاصم جاوید

Media Coverage

Scroll to Top