پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی بھوانہ میں واقع مرچ چکیوں کے خلاف کاروائیاں

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی سربراہی میں مرچ چکیوں پر چھاپہ مارا۔ دوران معائنہ موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لائسنس موجود نہ تھا اورصفائی ستھرائی اور سٹوریج کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔

حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی, میڈیکل سرٹیفکیٹ اور لیبل کی عدم موجودگی پر مرچ پیسنے والی 2 عدد چکیوں کو کام کرنے سے روک دیا گیا۔

عوام الناس کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے مشن پر گامزن. ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایات پر مستقبل میں بھی ضلع بھر میں اپنی کاروائیاں جاری رکھے گی۔

Media Coverage

Facebook
X
Scroll to Top