دودھ میں ملاوٹ سنگین جرم

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ملاوٹی دودھ سپلائی کرنے والوں کیخلاف نان سٹاپ آپریشن جاری۔

پنجاب بھر میں گزشتہ ماہ 4کروڑ34ہزار لٹر سے زائد دودھ کی چیکنگ،3لاکھ 77ہزار لٹر ملاوٹی دودھ تلف

انیس ہزار600 ملک شاپس اور 52ہزار500 سے زائد دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ

تین لاکھ 77ہزار لٹر سے زائد ملاوٹی دودھ تلف، 4کروڑ 31لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد

پنجاب بھر میں گزشتہ ماہ 4کروڑ34ہزار لٹر سے زائد دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

موقع پر کیے گئے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ محمد عاصم جاوید

تلف کیے گئے دودھ میں پانی، کیمیکل کی ملاوٹ اور قدرتی غذائیت کی کمی پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹی دودھ کا استعمال معدہ اور جگر کی مختلف امرض میں مبتلا کرسکتا ہے۔ عاصم جاوید

پنجاب کے ہر گھر میں سپلائی کیے جانے والے دودھ کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر ناکہ بندی کر کے چیکنگ کی جارہی ہے۔ عاصم جاوید

شہری گھروں میں استعمال کیے جانے والے دودھ کو پنجاب فوڈ اتھارٹی دفتر سے چیک کروا سکتے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

دودھ کے معیار پہ کوئی سمجھوتہ نہیں، شہری ملاوٹی دودھ فروخت کرنے والوں کی اطلاع 1223پر دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Media Coverage

Facebook
X
Scroll to Top