جھنگ کے شہری بیمار جانورں کا انتہائی مضر صحت گوشت کھانے سے بچ گئے!
ڈی جی فوڈاتھارٹی راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی جھنگ کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے بیمار جانورں کا مضر صحت اور بدبودار گوشت کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کو پکڑ لیا۔ 400 کلوگرام مضر صحت اور بدبودار گوشت برآمد کرکے تلف کر دیا گیا۔ گوشت کی مبینہ طور پر جھنگ شہر کے ہوٹلوں اور فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھی۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا
ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو خالص، صحت بخش اور صاف خوراک کی فراہمی کیلئے صحت دشمن عناصر کےخلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔