نئے سال کا آغاز، ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن

نئے سال کا آغاز، ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن۔۔۔۔۔

ڈائریکٹر آپریشنز سنٹرل عمر دراز گوندل، ایڈیشنل ڈائریکٹر گوجرانوالہ سجاد گوندل کا فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ گرینڈ آپریشن

گوجرانوالہ: کھیالی بائپاس پر واقع 40 کنال پر گندے پانی سے سیراب کی جانے والی 20ہزار کلو گوبھی کی سبزی تلف

گوجرانوالہ: قلعہ دیدار سنگھ ٹاؤن سے میں واقع 2 سپائسز یونٹس کی چیکنگ، 1590کلو مصالحہ جات ضبط، یونٹ بند، مقدمات درج

گوجرانوالہ: شیخوپورہ روڈ پر واقع 2سویٹس کنفیکشنری یونٹ بند، 1000 کلو ناقص چینی تلف

گوجرانوالہ: سیالکوٹ روڈ پر واقع ہربل یونٹ کی چیکنگ، 1000 کلو شہد ضبط

گوجرانوالہ: کامونکی ٹاؤن میں واقع نمکو یونٹ کی چیکنگ، ممنوعہ اجزاء تلف، پروڈکشن بند

گوجرانوالہ: موقع پر کیے گئے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر ایکشن لیا گیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی

گوجرانوالہ: ملاوٹی مرچوں میں بھوسہ، ممنوعہ رنگ اور چوکر کی ملاوٹ پائی گئی۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی

گوجرانوالہ: کارروائیوں کے دوران انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے۔ ترجمان

گوجرانوالہ: پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیوں پر 2یونٹس کی پروڈکشن بند کر کے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ترجمان

گوجرانوالہ: گندے پانی سے سیراب کی جانے والی سبزیوں کو گوجرانوالہ منڈی میں سپلائی جانی تھی۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی

گوجرانوالہ: زیادہ منافع کی لالچ میں شہریوں کی صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی

گوجرانوالہ: عوام الناس کھلے اور ناقص مصالحہ جات مارکیٹ سے ہرگز نہ خریدیں۔ ترجمان

گوجرانوالہ: شہری غذائیت سے بھرپور خوراک کا چناؤ یقینی بنائیں، شکایات کی صورت میں 1223 پر اطلاع دیں۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی

 
Facebook
X
Scroll to Top