چنیوٹ کے شہری مردار اور بیمار جانوروں کا انتہائی مضرِ صحت گوشت کھانے سے بچ گئے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بھوانہ میں واقع 02 رہائشی گھروں میں موجود غیر قانونی مذبح خانوں کا سراغ لگا کر چھاپہ مارا اور موقع پر تقریباَ 10 مَن سے زائد انتہائی مضرِ صحت گوشت برآمد کیا ۔ گوشت کی مبینہ طور پر چنیوٹ اور بھوانہ شہر کے ہوٹلوں اور فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کی جانی تھی۔ 400 کلو گرام سے زائد بدبو دار مردہ غیر مہر شدہ اور مضرِ صحت گوشت کو پولیس کی موجودگی میں تلف کر دیا گیا اور ملزمان کے خلاف پنجاب ٖفوڈ اتھارٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس اسٹیشن لنگریانہ میں مقدمات کا اندراج کروا دیا گیا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ شہریوں کو خالص، صحت بخش اور صاف خوراک کی فراہمی کے لیے صحت دشمن عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔
چنیوٹ کے شہری مردار اور بیمار جانوروں کا انتہائی مضرِ صحت گوشت کھانے سے بچ گئے
Facebook
X