کھٹے میٹھے سرخ آڑو بھی رنگ آلود نکلے۔۔

غذائیت سے بھرپور پھلوں کو کھلے رنگ اور کیمیکلز لگانے والے مافیاکیخلاف گرینڈ آپریشن، 2مقدمات درج

ڈی جی فوڈاتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا اقبال ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن، ٹھوکر اور کاہنہ میں واقع منڈیوں،فروٹس سٹالز اور گوداموں کی چیکنگ

50ہزار کلو پھلوں کی چیکنگ

900کلو ناقص رنگ لگے آڑو، 3من ممنوعہ رنگ، کیلشیم کاربائیڈ، سرف تلف، 2 فروٹ گودام بند،مقدمات درج

کچے آڑوؤں کو کپڑے رنگنے والا سرخ رنگ اور سرف لگا کر فروخت کے لیے تیار کیا جارہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پھلوں کو پکا ہوا دکھانے کے لیے ممنوعہ رنگ اور کیلشیم کاربائیڈ کے استعمال پر سخت پابندی عائد ہے۔عاصم جاوید

موسم گرما میں آم اور آڑو کی زیادہ مانگ کی وجہ سے پھل کو پکا ہوا دکھانے کیلئے مختلف حربے استعمال کیے جارہے تھے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

صحت بخش قدرتی پھل کو ممنوعہ رنگ اور کیمیکل لگا کر مضر صحت بنانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

روزانہ کی بنیاد پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں پھلوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک کی تیاری میں پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزیاں ہرگز برداشت نہیں کی جائیں گی۔ عاصم جاوید

ملاوٹ مافیا باز رہیں، صحت بخش غذا کی تیاری اور ترسیل کو یقینی بنائیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

فارم سے صارف تک، کھیت سے پلیٹ تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے مسلسل کریک ڈاؤن جاری ہے۔ عاصم جاوید

Facebook
X
Scroll to Top