ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر مشروبات کے میں جعلسازی کے خلاف کریک ڈاؤن، سرگودھا روڈ پر مشروب یونٹ پر چھاپہ، مقدمہ درج
120 تیار مشروب بوتلیں، 350 خالی بوتلیں، ڈرم، ڈھکن، لیبل ضبط، 900 لٹر جعلی سرکا تلف
ممنوعہ مضر صحت اشیاء کی ملاوٹ سے معروف مشروب پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جعلی یونٹ سے بدبودار ایکسپائر سرکا برآمد کر تلف کر دیا گیا۔ عاصم جاوید
پروسیسنگ سیکشن میں صفائی کے ناقص انتظامات، مشینوں میں حشرات کی بہتات پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملازمین کی ذاتی صفائی صفر، خوراک کا کاروبار گھریلو آبادی میں پی ایف اے لائسنس کے بغیر کیا جارہا تھا۔ عاصم جاوید
خوراک میں جعلسازی کرنے، پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیوں پر ذمہ داران کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
مضر صحت اشیاء سے تیار مشروب بچوں بڑوں کو مختلف موزی امراض میں مبتلا کرتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملاوٹ مافیا کو پنجاب کے کسی کونے میں بھی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
فوڈ بزنس آپریٹرز مقرر کردہ قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ عاصم جاوید
شہری خرید سے قبل اشیاء کی جانچ پڑتال یقینی بنائیں، پی ایف اے سے منظور شدہ اشیاء کا انتخاب کریں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی