زائد المعیاد ناقص اشیاء خورونوش فروخت کرنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت

منڈی بہاؤالدین: ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی مقبرہ چوک، کینچی موڑ، ہالیاں روڈ اور پھالیہ میں واقع معروف بیکریوں اور سٹورز کی چیکنگ

منڈی بہاؤالدین: 200لٹر زائد المعیاد مشروبات، 1من ناقص زائد المعیاد چائے پتی سمیت دیگر زائد المعیاد مصالحہ جات اور بسکٹ تلف، 80ہزار سے زائد کے جرمانے عائد

منڈی بہاؤالدین: زائد المعیاد اشیاء کی برآمدگی پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

منڈی بہاؤالدین: بیکری میں موجود زائد المعیاد اشیاء ڈسپلے میں فروخت کے لیے رکھی پائی گئی۔ عاصم جاوید

منڈی بہاؤالدین: سٹوریج ایریا میں حشرات زدہ پیکنگ میٹریل اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

منڈی بہاؤالدین: سابقہ دی جانے والی ہدایات کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ عاصم جاوید

منڈی بہاؤالدین: زائد المعیاد کاربونیٹڈ ڈرنکس کا استعمال گردوں کے انفیکشن اور موزی امراض کا سبب بنتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

منڈی بہاؤالدین: جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے عناصر کا جڑ سے خاتمہ اولین ترجیح ہے۔ عاصم جاوید

منڈی بہاؤالدین: شہری مارکیٹ میں موجود اشیاء کی خرید سے قبل تاریخ اجراء تنسیخ ضرور پڑھیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

منڈی بہاؤالدین: عوام الناس تک غذائیت سے بھرپور خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے بین الاقوامی پالیسیوں کے تحت کام کر رہے ہیں۔ عاصم جاوید

 

Scroll to Top