پنجاب فوڈاتھارٹی کا ناقص خوراک کا مکروہ دھندہ کرنے والے مافیا کے خلاف آپریشن
ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا میٹ سیفٹی ٹیم کے ہمراہ ٹولنٹن مارکیٹ میں علی الصبح چھاپہ۔۔۔۔
300 بیمار، لاغر مرغیوں کا فلاک ضبط برآمد
بیمار لاغر مرغیاں گاڑیوں میں لائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
چیکنگ کے دوران انتہائی لازم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔ عاصم جاوید
برآمد شدہ 300 بیمار مرغیوں کا فلاک تحویل میں لے کے تلف کر دیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
بیمار مرغیوں کے گوشت کو شہر میں ہوٹلز اور پکوان سنٹرز پر سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید
بیمار مرغیوں کے گوشت کا استعمال معدہ، جگر اور آنتوں کی مختلف بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناجائز اور زیادہ منافع کے لالچ میں انسانی جانوں کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں۔ عاصم جاوید
جعلساز مافیا کی پنجاب میں کوئی جگہ نہیں، مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پنجاب بھر میں خوراک کا کاروبار کرنے والے پیور فوڈ ریگولیشنز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی