Action of Punjab Food Authority against unhygienic food producers

لاہور 12دسمبر
پنجاب فوڈاتھارٹی کا ناقص خوراک تیار کرنے والوں کیخلاف ایکشن۔۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی محمد عاصم جاوید کا فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ خوردپور روڈ مولہنوال میں واقع مربہ یونٹ پر چھاپہ
12ہزار کلو ناقص فنگس زدہ مربہ، 500 لٹر چاشنی تلف، یونٹ بند
گلے سڑے پھلوں سبزیوں ممنوعہ رنگ اور کیمیکلز لگا کر مضر صحت مربہ تیار کیا جا رہا تھا۔ڈی جی فوڈاتھارٹی
ممنوعہ نیلے ڈرموں میں رکھے فنگس زدہ مربہ میں کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پائی گئی۔عاصم جاوید
کیمیکلز اور رنگ لگا کر سبزیوں اور پھلوں کو گندی ہودیوں میں رکھا گیا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
انتہائی ناقص انتظامات ،بدبودار ماحول میں مضر صحت مربہ تیار کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کی تیاری میں مضر صحت کیمکلز کا استعمال معدہ ،جگر کی بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔ عاصم جاوید
مضر صحت مربہ کو دلکش پیکنگ لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کی تیاری میں جعلسازی، ملاوٹ کی کوئی گنجائش نہیں۔ عاصم جاوید
صحت دشمن عناصر کا جڑ سے خاتمے کے لیے صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی
اشیاء خوردونوش کی تیاری سے ترسیل تک نگرانی کی جا رہی ہے۔ محمد عاصم جاوید
شہری اپنے ارد گرد نظر رکھیں خوراک میں ملاوٹ کرنے والوں کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223پر دیں۔ عاصم جاوید

 

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top