وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی لاری اڈا، نیازی اڈا، ٹھوکر بس سٹینڈ اور ٹولنٹن میں کارروائیاں
807کلو بیمار مرغیاں، 200لٹر ناقص املی آلو بخارہ شربت، 200لٹر لیموں پانی اور مضر صحت مٹھائیاں تلف
48فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ،2 یونٹ بند، 13 کو 2لاکھ 16ہزار کے جرمانے عائد
پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی
جوس پلانٹ اور آئس فیکٹری کو صفائی کے ناقص انتظامات اور اور ممنوعہ اشیاء کی برآمدگی پر بند کر دیا گیا۔عاصم جاوید
گرمی میں مسافروں کو ناقص، مصنوعی مٹھاس سے مضر صحت شربت پلانے پر بھاری مقدار نیں شربت تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ہوٹلز میں گندے فریزر، کچن میں کاکروچز اور ملازمین کے میڈیکل ٹریننگ موجود نہ تھے۔ عاصم جاوید
سپیشل میٹ سیفٹی ٹاسک فورس نے 16گوشت بردار گاڑیوں میں موجود 40ہزار کلو مرغیوں کا معائنہ کیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ناقص خوراک کا استعمال بچوں اور بڑوں کو موذی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے۔ عاصم جاوید
شہری مصنوعی مٹھاس سے تیار مشروبات پینے سے گریز کریں، پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ اشیاء کا استعمال یقینی بنائیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کے معیار پر زیرو ٹالرینس، ملاوٹ کرنے والے عناصر کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ عاصم جاوید
زیادہ منافع کے لالچ میں انسانی جانوں کیساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی