خوراک میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف آپریشن، میٹ سیفٹی ٹاسک فورس کی ناکہ بندیاں

ڈی جی فوڈاتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیمیں کی لاہور زون میں 1350 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ

7یونٹس کی پروڈکشن بند، 19لاکھ 30ہزار کے جرمانے عائد، 2مقدمات درج

1285لٹر ملاوٹی دودھ، 828کلو بیمار مرغیاں، ناقص آئل اور بھاری مقدار میں ممنوعہ ایکسپائر اشیاء تلف

قوانین کی خلاف ورزیوں اور صفائی کی ناقص حالت پر ایکشن لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

علی الصبح ناکہ بندیوں کے دوران 4لاکھ 38ہزار لٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ عاصم جاوید

ٹولنٹن مارکیٹ سپلائی کے لیے آنے والی موذی بیماری زدہ مرغیاں پکڑ لی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

معروف ریسٹورنٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات، جالے لگی دیواریں، زنگ آلود برتن استعمال پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ عاصم جاوید

مضر صحت آئل، کھلے مصالحہ جات اور ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ سے کھانے تیار کیے جارہے تھے۔ عاصم جاوید

ملاوٹی دودھ کو لاہور کی مختلف سوسائٹیز اور ملک شاپس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹی دودھ اور ناقص گوشت خریدنے والے فوڈ پوائنٹس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جارہی ہیں۔عاصم جاوید

میٹ سیفٹی ٹاسک فورس علی الصبح ناکہ بندی کر کے اور ٹولنٹن مارکیٹ میں سپلائی چین کی مسلسل چیکینگ کی جا رہی ہے۔ عاصم جاوید

پنجاب میں دودھ اور گوشت کی مکمل ٹریسیبیلٹی کے لیے بین الاقوامی طرز پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔ عاصم جاوید

لاہور سمیت صوبہ بھر میں جعلسازی کے مکمل خاتمے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

مضر صحت اشیاء کے بیوپاری باز رہیں، کاروبار کے خاتمے کیساتھ ساتھ قانونی کاروائی بھی کی جائے گی۔ عاصم جاوید

صحت مند پنجاب مشن پر عمل درآمد تیزی سے جاری ہے، شہری خرید سے قبل اشیاء کی جانچ پڑتال یقینی بنائیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Scroll to Top