“Punjab Food Authority conducts grand operation against counterfeit carbonated drinks ahead of Eid-ul-Fitr

عید الفطر پر فروخت کے لیے تیار جعلی کاربونیٹڈ ڈرنکس کے خلاف پنجاب فوڈاتھارٹی کا گرینڈ آپریشن

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور وزیر خوراک پنجاب کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کے مختلف علاقوں میں واقع بیورجز یونٹس اور گوداموں پر چھاپے

13ہزار914لٹر معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں ضبط،1،926لٹر کاربونیٹڈ ڈرنکس اور300لٹر پانی تلف، 2 مقدمات درج

8 ڈسٹریبیوٹرز کو1لاکھ6ہزار روپے کے بھی جرمانے عاٸد کیے گٸے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

11غیر معیاری بوتلوں کے نمونے مزید تجزیے کے لیے بجھوادیے گٸے ۔ عاصم جاوید

کیمیکلز اور غیر فلٹرشدہ پانی سے تیار جعلی کولڈ ڈرنکس برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بغیر منظور شدہ فارمولے کے پانی کیمیکلز سے معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں عید سپلائی کے تیار کی گئی تھیں۔ عاصم جاوید

موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل،ڈرنک کے نام پر کیمکلز کا محلول اصل جیسی نقلی پیکنگ لگا کر پیک کیا گیا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والے مالکان کیخلاف مقدمات درج کروا دیے گئے۔ عاصم جاوید

بوتلوں کی سیمپل رپورٹ آنے پر مزید قانونی کاررواٸی عمل میں لاٸی جاٸے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

کاررواٸیاں کھیالی، اروپ، نندی پور، قلعہ دیدار سنگھ ٹاٶن کے مختلف علاقوں میں کی گٸیں۔ عاصم جاوید

جعلی بوتلوں پر لگی اصل جیسی لگی نقل پیکنگ کی پہچان کرنا صارف کے لیے مشکل ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

مضر صحت بوتلوں کو نواحی علاقوں کی مختلف چھوٹی بڑی دکانوں اور ریسٹورنٹس میں سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید

کاربونیٹڈ ڈرنکس کا بے جا استعمال ہڈیوں کی کمزوری اور شوگر جیسی دیگر بیماریوں میں مبتلا کرسکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کی ہدایت پر ماہ مبارک میں جعلی بوتلوں کا گھناؤنا دھندہ کرنے والوں کا کاروبار جڑ سے ختم کیا جا رہا ہے۔ عاصم جاوید

عوام سے گزارش ہے کہ ملاوٹ و جعلساز مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ویب سائٹ، فیس بک پیج یا ہیلپ لائن نمبر 1223 پر دیں۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی

 

 

Scroll to Top