پنجاب فوڈاتھارٹی ان ایکشن، ملاوٹی کھویا کی ترسیل ناکام

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈیری سیفٹی ٹیموں کی ڈھولنوال بند روڈ پر واقع کھوئے یونٹ کی چیکنگ

200کلو ملاوٹی کھویا تلف، یونٹ بند، مقدمہ درج

موقع پر ملاوٹ ثابت ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ناقابل استعمال ویجیٹیبل آئل اور دیگر ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ سے کھویا تیار کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر یونٹ مالک کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک میں ممنوعہ مضر صحت اجزاء کا استعمال متعدد بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

زیادہ منافع کی لالچ میں عوام الناس کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ عاصم جاوید

ملاوٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے ٹیمیں دن رات کوشاں ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

شہری پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور شدہ اشیاء کا استعمال یقینی بنائیں، ملاوٹ مافیا کی اطلاع ہیلپ لائن1223پر دیں۔ محمد عاصم جاوید

Facebook
X
Scroll to Top