دیسی گھی،چیز،کھویا، دہی، ڈیری پروڈکٹس میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف شکنجہ سخت۔۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی صوبہ بھر میں 365 ڈیری یونٹس کی چیکنگ،
ناقص پروڈکٹس کی موجودگی پر 4 یونٹس بند،8 مقدمات درج،70یونٹس کو بھاری جرمانے عائد، 232 کو اصلاحی نوٹس جاری
2ہزار 340 کلو ملاوٹی دیسی گھی، کھویا، 410 کلو ناقص دودھ،دہی، 350 کلو سے زائد چیز اوردیگر ملاوٹی اشیاء تلف
لاہور ڈویژن میں 44، فیصل آباد میں 64، ساہیوال میں 54، راولپنڈی میں 11، سرگودھا میں 64 ڈیری یونٹس کی چیکنگ کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
گوجرانوالہ ڈویژن میں 53 یونٹس، بہاولپور میں 20، ملتان ڈویژن میں 36، ڈی جی خان ڈویژن میں 29 یونٹس کا معائنہ کیا گیا۔ عاصم جاوید
پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیوں پر سخت کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملاوٹی کھوئے،دیسی گھی کی تیاری میں ممنوعہ مضر صحت اجزاء کا استعمال کرنے پر یونٹس کو بند کیا گیا۔ عاصم جاوید
انتہائی ناقص سٹوریج اور تیار پروڈکٹس پر فنگس لگی پائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ڈیری یونٹس سے ناقص اور ملاوٹی ڈیری پروڈکٹس برآمد ہونے پر 4 یونٹ بند جبکہ 8 کیخلاف مقدمات درج کروا دیے گئے۔ عاصم جاوید
دیسی گھی اور کھوئے کے معیار کی تفصیلی جانچ کے لیے 58 سیمپل لیبارٹری بجھوائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
غیر معیاری کھوئے اور دیسی گھی کو مختلف چھوٹی بڑی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
ملاوٹی دودھ اور کھوئے کا استعمال مختلف موذی امراض میں مبتلا کر سکتا ہے۔ عاصم جاوید
پنجاب بھر میں ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف مسلسل کارروائیاں کی جارہی ہیں۔ عاصم جاوید
فوڈ سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں، ملاوٹ کرنے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی