صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن۔۔۔۔۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ لکشمی چوک میں واقع 19 ریسٹورنٹس کی چیکنگ۔۔۔۔
ناقص انتظامات پر 15 ریسٹورنٹس کو 3لاکھ 30ہزار کے جرمانے عائد، 200 لٹر زائد المیعاد ناقابل استعمال آئل تلف، 4 فوڈ پوائنٹس مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس جاری
زائد المیعاد اشیاء کی موجودگی اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر ایکشن لیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
گندے فریزر اور کچن ایریا میں حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ عاصم جاوید
انتہائی لازم آئل تبدیلی ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز کی عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر 15 پوائنٹس کو جرمانے عائد کیے گئے۔ عاصم جاوید
ناقابل استعمال زائد المعیاد آئل کا استعمال موذی امراض میں مبتلا کر سکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
صوبہ بھر میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں ۔ عاصم جاوید
اشیاء خورونوش کی تیاری میں ناقص اشیاء کا استعمال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خوراک کے معیار پہ زیرو ٹالرینس، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ عاصم جاوید