رمضان المبارک میں سحر اور افطار میں معیاری کھانوں کی فراہمی، پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی گوالمنڈی، نسبت روڈ اور شادمان میں 32 فوڈ سحر و افطار پوائنٹس کی چیکنگ

قوانین کی خلاف ورزیوں پر 3 فوڈ پوائنٹ بند، 16پوائنٹس کو 2لاکھ69 ہزار کے جرمانے، 13 کو اصلاحی نوٹس جاری

ایک من سے زائد خراب فنگس زدہ سبزیاں، زائد المیعاد اجزاء تلف

سحری کی تیاری میں ناقص گندی سبزیوں کے استعمال اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 3 فوڈ پوائنٹس کو بند کیا گیا ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بدبودار واشنگ ایریا، ٹوٹے فریزر کا استعمال اور کچن میں کیڑے مکوڑوں کی بھرمار پر 16کو بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ عاصم جاوید

انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکلز، ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک کی تیاری میں ناقص اجزاء کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹ اور جعلسازی مافیا کا قلع قمع کرنے کے لیے فوڈ سیفٹی ٹیمیں 3شفٹوں میں سرگرم ہیں۔ عاصم جاوید

ماہ صیام میں خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

پنجاب میں ملاوٹ مافیا کی کوئی جگہ نہیں، خاتمے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں۔ عاصم جاوید

Facebook
X
Scroll to Top