ماہ مبارک میں دیسی کے نام جعلی مکھن گھی فروخت کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کے ہمراہ سمن آباد میں واقع معروف سپر سٹورز اور ٹولنٹن مارکیٹ چکن بردار گاڑیوں کی چیکنگ

پانچ سپر سٹورز اینڈ مارٹس،7 پولٹری شاپس، 6 چکن بردار گاڑیوں کی چیکنگ، 6 پوائنٹس 6لاکھ 30ہزار کے جرمانے عائد

بارہ سو کلو ملاوٹی مکھن، 200 کلو ناقص دیسی گھی اور 90کلو مردہ بیمار مرغیاں تلف

غیر معیاری مکھن اور دیسی گھی برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی

قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر فوڈ پوائنٹس کو 6لاکھ 30ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔ عاصم جاوید

ٹولنٹن میں گوشت فروخت کرنے والوں کو سخت وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ناقص ملاوٹی مکھن اور دیسی گھی دلکش پیکنگ لگا کر فروخت کے لیے تیار رکھا پایا گیا۔ عاصم جاوید

ملاوٹی اشیاء خورونوش کی فروخت سنگین جرم ہے۔ عاصم جاوید

ماہ صیام میں پنجاب بھر میں فوڈ پوائنٹس، یونٹس اور فیکٹریوں کی مسلسل چیکنگ کی جا رہی ہے۔ عاصم جاوید

قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کا کاروبار بند ،جرمانے اور مقدمہ بھی درج کروایا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

فوڈ بزنس آپریٹرز اعلیٰ معیار کو یقینی بنائیں، جعلسازی پر کاروبار جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا۔ عاصم جاوید

Scroll to Top