وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم کا بند روڈ پر واقع سپائسز یونٹ پر چھاپہ

450 کلو ملاوٹی، فنگس زدہ مرچیں تلف، 50ہزار جرمانہ عائد

ممنوعہ اور مضر صحت رنگ کی ملاوٹ سے مرچوں کی پسائی کی جارہی تھی۔ محمد عاصم جاوید

انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کا میڈیکل عدم موجود پائے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

یونٹ میں فنگس زدہ دیواریں، بدبودار ماحول اور حشرات زدہ مرچیں موجود پائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

مصالحہ جات کا معیار پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مقرر کردہ معیار کے مطابق نہ تھا۔ محمد عاصم جاوید

پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیوں پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں ممنوعہ مضر صحت رنگ کی ملاوٹ پائی گٸی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ملاوٹی مصالحہ جات پیٹ اور انتڑیوں کےکینسر سمیت دیگر موذی بیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ محمد عاصم جاوید

ملاوٹی مصالحہ جات کو لاہور اور گردونواح میں ہوٹلز اور چھوٹی دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

صوبہ بھر میں خوراک کا کاروبار صرف پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے۔ محمد عاصم جاوید

وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کی ہدایت پر بنیادی اشیائے خورونوش کی تیاری میں جعلسازی کے مرتکب عناصر کا کاروبار بند کر دیا جائے گا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک کے معیار میں مزید بہتری کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ محمد عاصم جاوید

Scroll to Top