پنجاب فوڈ اتھارٹی مضر صحت سوڈا واٹر اور آئس لولیز تیار کرنے والوں کے خلاف ان ایکشن۔۔۔
فوڈ سیفٹی ٹیموں کا سٹی ایریا اور پنڈی بھٹیاں میں گرینڈ آپریشن، 2 یونٹس کی پروڈکشن بند
استعمال شدہ بوتلیں اور ڈھکن دوبارہ استعمال کرنے پر سوڈا واٹر یونٹ بند کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور حفظان صحت کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزیوں پر آئس لولیز بنانے والا یونٹ بند۔ راجہ جہانگیر انور
900 سے زائد تیار قلفیاں،126لیٹر سوڈا واٹر، بھاری مقدار میں ممنوعہ اجزاء تلف کر دی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
سوڈا واٹر کی تیاری میں مصنوعی مٹھاس اور کھلے رنگوں کا استعمال کیا جا رہا تھا۔ راجہ جہانگیر انور
موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ راجہ جہانگیر انور
سوڈا واٹر کی پیکنگ کے لیے استعمال شدہ بوتلیں، زنگ آلود ڈھکن استعمال کیے جا رہے تھے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
اشیاء کی تیاری میں غیر معیاری اجزاء کا استعمال پھیپھڑوں اور گردوں میں انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔ راجہ جہانگیر انور
غیر معیاری اشیاء خورونوش کی تیاری اور فروخت ناقابل معافی جرم ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
عوام کی صحت ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ راجہ جہانگیر انور
شہری ملاوٹ کرنے والوں کیخلاف شکایات پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر درج کروا سکتے ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی