ملاوٹ مافیا کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آپریشن

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز کا فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ لاہور بھر میں گرینڈ آپریشن،داخلی راستوں کہ ناکہ بندی،3لاکھ13ہزار لیڑ دودھ کی چیکینگ

سات سوکلو ناقص گولیاں ٹافیاں، 630 لٹر ملاوٹی دودھ سمیت 1من سے زائد مصنوعی فلیور تلف

پیور فوڈ ریگولیشنز کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

موقع پر کیے گئے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر سخت ایکشن لیا گیا۔ عاصم جاوید

فیروزوالا روڈ پر واقع کنفیکشنری یونٹ میں ممنوعہ رنگوں اور فلیورز کی ملاوٹ سے گولیاں ٹافیاں بنائی جا رہی تھی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

انتہائی لازم ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل عدم موجود پائے گئے۔ عاصم جاوید

سٹی ایریا میں واقع ملک شاپس اور داخلی راستوں پر ناکہ بندی کے دوران 3لاکھ 13ہزار لٹر سے زائد دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ناکہ بندی کے دوران 630 لٹر ملاوٹی مضر صحت دودھ تلف کر دیا گیا۔ عاصم جاوید

بچوں کی من پسند اشیاء میں ملاوٹ موذی امراض کا سبب بنتی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کا کاروبار بند کر دیا جائے گا۔ عاصم جاوید

زیادہ منافع کی لالچ میں صحت کیساتھ کھلواڑ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

 

 

Facebook
X
Scroll to Top