صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن

فوڈ سیفٹی ٹیموں کا بادامی باغ سمیت سٹی ایریا میں گرینڈ آپریشن….

ایکمن سے زائد جعلی شہد، 105 لیٹر استعمال شدہ آئل،80لیٹر سے زائد مضر صحت گلوکوز سیرپ تلف، مقدمہ درج ملزم گرفتار

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی سٹی ایریا میں فش پوائنٹس،ریسٹورنٹس ڈرائی فروٹ شاپس کی چیکنگ

ناقص انتظامات پر 6 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد، 9 فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس جاری

بادامی باغ میں واقع یونٹ سے جعلی شہد برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ عاصم جاوید

کیمیکلز اور ممنوعہ اجزاء کی ملاوٹ سے جعلی شہد تیار کیا جا رہا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جعلی شہد کو معروف کمپنیوں کی دلکش پیکنگ لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید

قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر مالک کیخلاف مقدمہ درج کروا کے موقع سے گرفتار کروا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

صوبہ بھر میں جعلسازی کرنے والوں کیخلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں ۔ عاصم جاوید

اشیاء خورونوش کی تیاری میں جعلسازی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

خوراک کے معیار پہ زیرو ٹالرینس، خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ عاصم جاوید

Scroll to Top