فیصل آباد:ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے حکم پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ٹول پلازہ مذہبی والا میں سپلائر گاڑی کی چیکنگ
فیصل آباد: 600کلو مردہ مرغیاں تلف، مقدمہ درج، ملزم گرفتار، گاڑی پولیس کے حوالے
فیصل آباد: چیکنگ کے دوران FDT-4298 نمبری گاڑی سے مردہ مرغیاں برآمد ہونے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
مردہ مرغیوں کا گوشت تیار کر کےسپلائی کیا جانا تھا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
خفیہ اطلاع ملنے پر ٹیم نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے مضر صحت مرغیوں کو تلف کر کے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
بیمار ناقص گوشت کا استعمال موذی امراض میں مبتلا کرسکتا ہے۔ محمد عاصم جاوید
جعل ساز مافیا زیادہ منافع کےلالچ میں خوراک نہیں بیماری فروخت کرتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
شہری مرغی کو اپنی موجودگی میں ذبح کروائیں، پہلے سے تیار گوشت ہرگز مت خریدیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ محمد عاصم جاوید
صحت دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی
شہری جعل ساز مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223 پر دیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی