ملاوٹی خوراک کی تیاری اور فروخت میں ملوث کاروبار فوڈ اتھارٹی کی گرفت میں

ڈی جی فوڈاتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں کا کھیالی، آروپ اور سٹی میں گرینڈ آپریشن

ناقص انتظامات پر10 ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کو3لاکھ20ہزار کے جرمانے عائد

890ممنوعہ گٹکے کے ساشے، 2من سے زائد ناقص آئل، ایکسپائر اور ممنوعہ اجزاء تلف

ممنوعہ اور زاٸد المیعاد اشیاء کے استعمال پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

فوڈ پواٸنٹس کے پروسیسنگ ایریا میں کیڑے مکوڑے اور صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات پائے گئے۔ عاصم جاوید

گندے واشنگ ایریا،زنگ آلود برتنوں کا استعمال اور اشیاء خورو نوش کو بغیر ڈھانپے کھلا زمین پر رکھنے پر جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

سٹوریج ایریا میں چوہوں کے فضلات اور حشرات کی موجودگی پاٸی گٸی۔ عاصم جاوید

مارکیٹ میں سپلائی کی جانے والی اشیاء خورونوش کی تیاری سے ترسیل تک کے مراحل پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے ۔ عاصم جاوید

ممنوعہ اور زاٸدالمعیاد اجزاء کی ملاوٹ سے تیار خوراک بچوں اور بزرگوں کو مختلف امراض میں مبتلا کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیمیں عوام تک پہچنے والی خوراک کو دن رات مسلسل چیک کرتی ہیں۔ عاصم جاوید

پنجاب بھر میں اشیاء خورونوش کا اعلیٰ معیار قائم رکھنا پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

Facebook
X
Scroll to Top