وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین کا فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ ٹولنٹن مارکیٹ کا دورہ
پندرہ سو کلو بیمار مرغیوں کا گوشت تلف کر دیا گیا
گودام میں مردہ، بیمار اور کم وزن مرغیوں کا گوشت موجود پایا گیا۔ وزیر خوراک پنجاب
انتہائی لازم خرید و فروخت کا ریکارڈ عدم موجود پایا گیا۔ بلال یاسین
مضر صحت گوشت کو رمضان المبارک سے قبل چھوٹے ہوٹلز اور دکانوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔ وزیر خوراک پنجاب
مضر صحت مردہ مرغیوں کو ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر کے لاہوریوں کو مضر صحت گوشت کھانے سے بچا لیا گیا۔ بلال یاسین
کم وزن، بیمار یا مردہ مرغیوں کی فروخت کسی قیمت پر برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیر خوراک پنجاب
اگر کسی دکان یا گاڑی میں مردہ مرغیاں پائی گئیں تو پنجاب فوڈاتھارٹی سیکشن 24 کے تحت مالک کیخلاف ایف آئی آر درج کروا کے گاڑی ضبط کر لی جائے گی۔ بلال یاسین
جعل ساز مافیا زیادہ منافع کی آڑھ میں خوراک نہیں بیماری فروخت کرتا ہے۔ وزیر خوراک پنجاب
پنجاب کے باسیوں تک محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔ بلال یاسین
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے مسلسل چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وزیر خوراک پنجاب
عوام الناس جعل ساز مافیا کی اطلاع پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن1223 پر دیں۔ بلال یاسین وزیر خوراک