جعلساز مافیا رمضان کے مبارک مہینے میں بھی باز نہ آیا

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کا صحت دشمن مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن

راوی ٹاؤن اور فوڈ سٹریٹ انار کلی میں سحری پوائنٹس اور رول پٹی، پکوڑیاں یونٹس کی چیکنگ، بابو صابو انٹرچینج پر گوشت بردار گاڑی پکڑی گئی

تیرہ پوائنٹس کی چیکنگ، 3 یونٹس بند، 2 مقدمات درج، 8 پوائنٹس کو 2لاکھ 10 ہزار کے جرمانے، 2 کو اصلاحی نوٹس جاری

ایک ہزار کلو مردہ، مضر صحت گوشت، 800لٹر ناقص زائد المیعاد آئل اور 500 کلو سے زائد گندے آئل سے تیار پکوڑیاں، رول پٹی تلف

برآمد شدہ مردہ جانور کا مضر صحت گوشت تیار کر کے رمضان المبارک میں ریسٹورنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا۔ عاصم جاوید

ناقص اور مضر صحت آئل سے پکوڑیاں اور رول پٹی تیار کی جارہی تھی۔ عاصم جاوید

صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، پکوڑیاں، رول پٹی تیاری کے بعد ٹوٹے فرش پر بغیر ڈھانپے رکھی پائی گئیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

انتہائی لازم آئل تبدیلی ریکارڈ اور ملازمین کے میڈیکل، ٹریننگ سرٹیفکیٹ عدم موجود پائے گئے۔ عاصم جاوید

فوڈ سیفٹی کی بروقت کارروائی سے ناقص تیار گوشت ضبط کر کے پیمکو بٹھی میں جلا تلف کر دیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ماہ صیام میں صوبہ بھر میں ٹیمیں 3 شفٹوں میں دن رات فیلڈ آپریشن جاری رکھیں گی۔ عاصم جاوید

ناجائز منافع خوروں کو صحت کیساتھ کھلواڑ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پنجاب کے باسیوں تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں ۔ عاصم جاوید

Scroll to Top